• news

قصور: مقدمہ منشیات کے  مجرم کو 9 سال قید ‘ جرمانہ کی سزا 

قصور (نمائندہ نوائے وقت)منشیات فروش اعظم کو ایڈیشنل سیشن جج شہباز احمد نے 9 سال کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق 2023 میں تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروش کو پکڑا اور مقدمہ درج کر لیا جس کے ٹرائل میں شہباز احمد کھگہ ایڈیشنل سیشن جج نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے اعظم  کو 9 سال قید کی سزا اور 1 لاکھ روپے  جرمانہ کی سزا سنا دی جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 3 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن