• news

قتل کے مقدمات کا فیصلہ‘ ایک مجرم کو سزائے موت ‘2 کو 3 بار پچیس پچیس سال کی سزا 

قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کی دو مختلف سیشن عدالتوں نے قتل کے دو مختلف تھانوں کے مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر ایک مجرم کو سزائے موت اور دو مجرمان کو تین بار پچیس پچیس سال کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ندیم اختر تبسم کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم نثار کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ۔جبکہ قصور ایڈیشنل سیشن جج عظیم شیخ نے تہرے قتل کا مقدمہ دونوں ملزمان کو تین تین دفعہ 25‘25 سال قید اور تین تین دفعہ دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔

ای پیپر-دی نیشن