• news

بجلی کی جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کسی ظلم سے کم نہیں : سلمیٰ تصدق 

فاروق آباد (نمائندہ خصوصی) انصاف لائیرز ونگ کی رہنما سلمیٰ تصدق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جدوجہد ملک میں انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گی ۔ ملک میں جاری بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کسی ظلم سے کم نہیں گرمی کی شدت کے باعث لوگ پہلے ہی بے حال ہیں اور اوپر سے حکمران بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ذریعے عوام کی زندگیاں اجیرن بنائے ہوئے ہیں ایک طرف آئے روز بجلی کے نرخوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے تو دوسری طرف عوام کو بجلی میسر نہیں مگر بل تواتر سے وصول کئے جارہے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن