چیف جسٹس قاضی فا ئز عیسیٰ کا دورہ مردان ‘سابق ڈپٹی سپیکر اکرام اللہ شاہد کی وفات پر تعزیت
مردان(نامہ نگار)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فا ئز عیسیٰ نے مردان کا مختصر دورہ کیااور مرحوم سابق ڈپٹی سپیکر خیبر پی کے اسمبلی اکرام اللہ شاہد کے انتقال پر غمزدہ خاندان سے تعزیت کااظہار کیا۔ چیف جسٹس نے مرحوم کی قبر پر پھول چڑھائے بعد ازاں انہوں نے مرحوم ڈپٹی سپیکر کی وفات پر ان کے صاحبزادے و چیف جسٹس کے سیکر ٹری ڈاکٹر مشتاق احمد انکے بھائی ر افتخار احمد فاروق ، بھائی و مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر کلیم اللہ امجد اور چچا زاد بھائی و مردان پریس کلب کے سابق صدر لطف اللہ لطف سے تعزیت اور مرحوم کی بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔