سندھ بجٹ کی منظوری کا عمل مکمل، گورنر نے دستخط کر دیئے
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی فنانس بل 25-2024 پر دستخط کردیئے گورنر سندھ کے دستخط سے بجٹ کی منظوری کاعمل مکمل ہوگیا۔ چند روز قبل سندھ اسمبلی نے فنانس بل 25-2024 کی کثرت رائے سے منظوری دی تھی۔ سندھ اسمبلی میں فنانس بل کی منظوری کے وقت اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ عجلت میں فنانس بل منظور نہ کیا جائے ورنہ ہم ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔ فنانس بل کی مرحلہ وار منظوری کے بعد وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ اپوزیشن اراکین کے پاس کافی وقت تھا کہ وہ فنانس بل کے خلاف اعتراضات جمع کراتے مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔