• news

پی ٹی آئی نے رسوخ کے زور پرامریکہ کو پاکستان مخالف قرارداد پر آمادہ کیا‘ عرفان صدیقی

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پاکستان مسلم لیگ  (ن) کے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سے ہدایات پرایک منظم مہم کے ذریعے پی ٹی آئی کے امیر اور صاحب حیثیت ووٹرز نے پیسے اور اثرورسوخ کے زور پر انتخابات لڑنے والے موجودہ ارکان کانگریس کو پاکستان مخالف قرارداد پر آمادہ کیا اور اب پاکستان پر اقتصادی سمیت ہر طرح کی پابندیاں لگوانے کی ایک اور قرارداد پی ٹی آئی کا اگلا ہدف ہے سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مزید کہا  کہ امریکی انتخابات سر پرکھڑے ہیں امیدوار اپنے حلقے کے ووٹرز کی حمایت اور چندے کے لئے بھاگ دوڑ میں ہیں پاکستان سے ہدایات پرایک منظم مہم کے ذریعے پی ٹی آئی کے امیر اور صاحب حیثیت ووٹرز نے پیسے اور اثرورسوخ کے زور پر انتخابات لڑنے والے موجودہ ارکان کانگریس کو پاکستان مخالف قرارداد پر آمادہ کیا سینیٹر عرفان صدیقی نے ٹویٹ میں کہا کہ بلا شبہ یہ پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پراقتصادی سمیت ہر طرح کی پابندیاں لگوانے کی ایک اور قرارداد پی ٹی آئی کا اگلا ہدف ہے۔

ای پیپر-دی نیشن