• news

کرم: شادی کی تقریب میں نامعلوم افراد کا دستی بم سے حملہ، 14 افراد زخمی

کرم (نوائے وقت رپورٹ) شادی کی تقریب میں نامعلوم افراد کے دستی بم سے حملے میں 14 افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق صوبہ خیبر پی کے میں واقعہ کرم صدہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں رات گئے شادی کی تقریب جاری تھی کہ نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ پھینک دیا۔ ہیڈ گرنیڈ پھٹنے سے شادی میں شریک 14 افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے تمام زخمیوں کو سول ہسپتال میں منتقل کر دیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن