• news

خاتون اور بیٹی کوکمرے میں بند کر کے دیوار چنوانے کا واقعہ، نامزد ملزم گرفتار

 حیدر آباد (این این آئی)حیدرآباد میں خاتون اور اس کی بیٹی کو کمرے میں بند کرکے دروازے کے آگے دیوار چنوانے کے واقعہ کی ایف آئی آر میں نامزد ملزم وسیم کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم وسیم مرکزی ملزم کی اہلیہ کا بھائی ہے۔پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز دیوار توڑ کر خاتون اور اس کی بیٹی کو بازیاب کروایا تھا۔مقدمے میں خاتون نے دیور، کزن، اس کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو نامزد کیا  تھا۔

ای پیپر-دی نیشن