• news

حکومت نے آئی ایم ایف کے احکامات تسلیم کرنے کی انتہا کردی:لیاقت بلوچ 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و مجلس قائمہ سیاسی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف حکومت نے آئی ایم ایف کے احکامات تسلیم کرنے اور چاپلوسی کی انتہا کردی اور آئی ایم ایف ہرروز نئے احکامات جاری کرکیعوام سے جینے سانس لینے کا حق بھی چھین رہا ہے وفاقی وزیر خزانہ بجٹ کی خود تعریفیں تو کر رہے ہیں انہیں عام شہریوں کیلئے روزگار تعلیم اور صحت کی سہولتوں کے خاتمے کا اندازہ ہی نہیں ہے ۔انہوںنے کہا حکومت میں آئین قانون کی حکمرانی اور تعلیم صحت روزگار انصاف کا حق حاصل کرنے کیلئے عوام کو میدان میں آنے سے اب کوئی نہیں روکا جاسکتا ۔جماعت اسلامی عوام کی ترجمانی کا حق ادا کرے گی۔ لیاقت بلوچ نے خیبرپختونخوا بلوچستان سے جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات میں کہا کہ ملک و ملت کسی نئے فوجی آپریشن کو قبول کرنے کو تیار نہیں۔افغانستان آور ایران سے تعلقات کی کشیدگی امریکی ایجنڈا ہے تعلقات کی خرابی ہندوستان اور اسرائیل کی سہولت کاری ہے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن