• news

11 تھانوں میں نئے انچارج انویسٹی گیشن تعینات 

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور ذیشان اصغر نے شہر کے 11 تھانوں میں نئے انچارج انویسٹی گیشن تعینات کردئیے ہیں۔ سب انسپکٹر یاسر بشیر چیمہ کو سی آر او برانچ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قلعہ گجر سنگھ،غلام ثقلین گوندل کوانچارج انویسٹی گیشن تھانہ داتا دربار،محمد صدیق کو انچارج انویسٹی گیشن شادباغ ،سب انسپیکٹر محمد ندیم خالد کو تھانہ شاد باغ سے کلوز ہیڈ کوارٹر،انسپکٹر محمد صفدر کو انچارج انویسٹی گیشن شیراکوٹ،انسپکٹر علی رضا کو انچارج انویسٹی گیشن مسلم ٹاؤن،سب انسپکٹر عبدالمنان افتخار کو سی آر او برانچ سے انچارج انویسٹی گیشن لوہاری گیٹ،محمد شہزاد اکرم انچارج انویسٹی گیشن مصطفی ٹاؤن کو ہیڈ کوارٹر کلوز ،سب انسپکٹر عباس الحسن کوایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن سے انچارج انویسٹی گیشن قائدااعظم انڈسٹریل ایریا،سب انسپکٹر محمد اعظم مان انچارج انویسٹی گیشن قائد اعظم انڈسٹریل ایریا کوکلوز ہیڈ کوارٹر، انسپکٹر اختر محمود کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سے انچارج انویسٹیگیشن گرین ٹاؤن،سب انسپکٹر شاہ زیب طارق کمبو کو ہیڈ کوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن شفیق آباد،سب انسپکٹر عبدالرحمن بٹ کو انچارج انویسٹی گیشن ستوکتلہ سے کلوز ہیڈ کوارٹر ،سب انسپکٹر توقیر شفیع کو انچارج انویسٹی گیشن فیصل ٹاؤن سے تبدیل کر کے انچارج سمن آباد اور سب انسپکٹر عاطف ریاض کو جنرل ڈیوٹی نصیر آباد سے تبدیل کر کے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ لٹن روڈ تعینات کردیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن