• news

منکرین ختم نبوت  کا مقابلہ  کرنامجلس احرار اسلام کا طْرہ امتیاز ہے:حاجی عبداللطیف 

لاہور(خصوصی نامہ نگار) عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور منکرین ختم نبوت کے مختلف حربوں کا مقابلہ و محاسبہ مجلس احرار اسلام کا طْرہ امتیاز ہے۔ قادیانیوں کو پوری امت اور پارلیمنٹ نے غیر مسلم اقلیت قرار دے رکھا ہے لیکن قادیانی اپنے کفر کو اسلام کا نام دے کر مسلمانوں کے حقوق غصب کررہے ہیں اور ریاستی رٹ کو چیلنج کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے مرکزی دفتر احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہور کے دورہ پر کیا۔ انہوں نے کہا حکمران،صحافی اور فتنہ پرور عناصر کان کھول کر سن لیں کہ شہدائے تحفظ ختم نبوت کا مقدس خون کبھی رائیگاں نہیں جائیگا، قوانین ختم نبوت کو منظور کروانے کیلئے اکابرین امت نے بہت بڑی قربانی دی ہے۔ ہم ان قوانین کی حفاظت اپنی جان سے بڑھ کرینگے۔  قادیانیوں کے حق میں بیان دینے والے بے لگام صحافیوں کو لگام ڈالی جائے تا کہ ملک میں کشیدگی جنم نہ لے۔

ای پیپر-دی نیشن