• news

ٹریفک حادثہ: ٹریفک وارڈن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق 

لاہور(نامہ نگار)ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا ٹریفک وارڈن محمد اکرم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ہے۔ٹریفک وارڈن محمد اکرم چند روز قبل ڈیوٹی پر آتے ہوئے مال روڈ انڈرپاس کے قریب ٹریفک حادثے میں زخمی ہوا تھا۔جسے طبی امد اد کیلئے جناح ہسپتال داخل کرا دیا گیا تھا۔جہاں وہ گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ہے۔ مرحوم کا تعلق حجرہ شاہ مقیم اوکاڑہ سے تھا۔

ای پیپر-دی نیشن