• news

 آئی ایف ایم ایف کا حکومت پر بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے کا دباؤسراسر ظلم ہے :ضیاء  الدین انصاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء  الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ ڈالنا حکومت کی کھلی معاشی دہشتگردی ہے۔  ایسے میں آئی ایف ایم ایف کا حکومت پر بجلی و گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کا دباؤسراسر ظلم ہے۔  ہزاروں روپے کے بھاری بھرکم بل عام آدمی کیلئے ادا کرنا ممکن نہیں رہا۔ آئی ایم ایف کے غلام حکمرانوں کے موجودہ بجٹ میں عوام دشمن پالیسیوں کو آئی ایم ایف کی جانب سے اس طرح سراہا گیا ‘ سرمایہ داروں کو نوازا گیا جبکہ عام آدمی کو ٹیکسیوں کے بوجھ تلے دبایا گیا ہے جو قابل مذمت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن