شیخوپورہ:علماء مشائخ کنونشن آج مقامی شادی ہال میں ہوگا
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان مرکزی مسلم لیگ شیخوپورہ کے زیراہتمام علماء مشائخ کنونشن آج مقامی شادی ہال میں ہوگا، حافظ عبدالرؤف،عبدالعزیزمدنی،مفتی عبدالرحمن عابد سمیت دیگر علماء کرام خطاب کریں گے، مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ میاں حبیب الرحمن، شہزاد ورک سمیت مرکزی وضلعی قیادت شریک ہوگی۔ اس حوالہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری حافظ میاں حبیب الرحمن نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا علماء مشائخ کنونشن کا مقصد عوام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا،مختلف فرقوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرناہے۔