• news

نالوں اور ڈرینز کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے:ڈی سی ننکانہ

 ننکانہ صاحب(نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلع ننکانہ صاحب میں نالوں اور ڈرینز کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ملازمین سخت گرمی کے موسم میں نالوں کی صفائی ستھرائی میں مصروف عمل ہیں۔ ضلع کے متعلقہ اداروں کی طرف سے ضلع بھر کی ڈرینز اور نالوں کی صفائی کے عمل کو مکمل کرکے سرٹیفکیٹ جمع کروا دئیے ہیں۔بارش کے دوران تمام ضلعی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن