• news

شیخوپور:مبینہ محکمانہ ملی بھگت،بااثر افراد کو بجلی چوری کی کھلی چھٹی

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)حکومت کی بجلی چوری کے خاتمہ کی مہم کو ناکام بنانے میں لیسکو ملازمین پیش پیش ہیں جو مختلف کارخانوں اور با اثر افراد سے ملی بھگت کرکے انہیں بجلی چوری کرنے کی کھلی چھٹی دیئے ہوئے ہیں، سب ڈویژن جنڈیالہ روڈ کے علاقوں محلہ مچھلی فارم، غوث نگر، طالب ٹاؤن،کارخانہ گوپال سنگھ، یونائیٹڈ پارک،مجاہد نگر، چٹی کوٹھی روڈ، محلہ رام گڑھا و دیگر آبادیوں میں سرعام کنڈے ڈال کر بجلی چوری کی جارہی ہے ایئرکنڈیشنرز دیگر الیکٹرانک مشینری چلائی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن