• news

کینیڈا کی گلوبل ٹی 20 لیگ :بابر اعظم اب رضوان کی کپتانی میں کھیلیں گے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اب محمد رضوان کی کپتانی میں کھیلیں گے۔ کینیڈا کی گلوبل ٹی 20 لیگ میں رضوان کو وینکوور نائٹس کا کپتان مقرر کردیا گیا۔ وینکوور سکواڈ میں بابر اعظم کے علاوہ محمد عامر اور آصف علی بھی شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ڈیوائن پریٹورییس، نیپال کے سندیپ لمیچانے بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ وینکوور نائٹس نے رضوان کو کپتان بنانے کے اعلان میں ان نام کیساتھ ’’سر‘‘ لکھا۔ وینکوور انتظامیہ کے مطابق سر رضوان زور آور بیٹنگ اور پھرتیلی وکٹ کیپنگ کے ساتھ ٹیم کو فتحیاب کرانے کیلئے تیار ہیں۔گلوبل ٹی 20 لیگ 25 جولائی سے 11 اگست تک کینیڈا میں ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن