• news

 ٹی 20 کپ ورلڈ کی تاریخ میں شاہد آفریدی سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے 

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستانی بلے باز شاہد آفریدی سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے۔ ڈک لینے کا منفی ریکارڈ قائم کیا۔ ٹی 20ورلڈ کپ2024 کے موقع پر نجی ٹی وی پراگرام میں میزبان نے شرکا سے ایک سوال پوچھا کہ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایسا کون سا پاکستانی بلے باز ہے جو سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آوٹ ہوا؟ اس سوال کے جواب کیلئے 2 آپشن دیئے گئے تھے جس میں پہلا شاہد آفریدی اور دوسرا آپشن شعیب ملک تھے۔ پروگرام میں پاکستان کی نامور ماڈل اور اداکارہ ایمان علی نے جواب دیا کہ شاہد آفریدی ایسے کھلاڑی ہیں جو سب سے زیادہ صفر پر آوٹ ہوئے۔، وجہ بیان کی کہ شعیب ملک ایسا کھلاڑی ہے جو وکٹ پر سوچ سمجھ کر کھیلتا ہے جبکہ شاہد آفریدی جلد بازی کرتے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن