قومی کرکٹرز کو کارکردگی کی بنیاد پر سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس رپورٹ کی بنیاد پر سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں کچھ کھلاڑیوں کی تنزلی اور کچھ کے کنٹریکٹ ختم ہونے کا بھی امکان ہے۔ پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کے فنانشل ماڈل میں بھی تبدیلی پر غور کر رہا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ کے طریقہ کار میں تبدیلی پر قانونی مشاورت جاری ہے۔ کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کی بنیاد ہر ہی سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ذرائع نے کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کی وجہ سے کھلاڑیوں کا سینٹرل کنٹریکٹ چھوڑنے کا بھی خدشہ ہے۔ پی سی بی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ نہ لینے کی صورت میں متبادل پلاننگ پر بھی غور کر رہا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ نہ لینے کے باوجود بھی کھلاڑیوں کو لیگز کیلئے این او سی درکار ہوگا۔