• news

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، انفرادی کارکردگی میں افغانستان کے کھلاڑی سرفہرست 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹی 20 ورلڈ کپ میں انفرادی کارکردگی کے لحاظ سے افغانستان کے اوپنر رحمن اللہ گرباز 281 رنز بناکر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بنے۔بھارت کے روہت شرما نے 257، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے 255 اور کوئنٹن ڈی کوک نے 243 رنز سکور کیے۔ بولنگ کی بات کریں تو افغانستان کے فاسٹ بولر فضل الحق فاروقی اور بھارت کے ارشدیپ سنگھ نے 17 ، 17 وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ کے اینرخ نوکیا اوربھارت کے جسپریت بمرا نے 15، 15 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ارشدیپ سنگھ اور فضل الحق فاروقی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنادیا۔ بھارت کے جسپریت بمرا نے ٹورنامنٹ میں 110 ڈاٹ بالز کرائیں جبکہ ان کا ٹورنامنٹ میں اکانومی ریٹ 4.17 رہا۔

ای پیپر-دی نیشن