45 ہزار روپے بجلی کا بل‘ جینے کا حق چھین رہے ہیں‘ میرے مالک رحم فرما: اداکار راشد
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نامور اداکار راشد محمود 45 ہزار روپے کا بجلی کا بل آنے پر برہم ہو گئے۔ سوشل میڈیا پر انہوں نے کہا کہ میں مزید جینا نہیں چاہتا۔ اﷲ نے چار بار ہارٹ اٹیک سے بچایا۔ سوچتا ہوں کہ کیوں ایسے ملک میں بچا جہاں ایمانداری سے اپنی خدمات انجام دیں۔