سرگودھا میں پڑوسی نے محنت کش کی 6بھینسوں کو آگ لگا دی‘ایک ہلاک
سرگودھا+لاہور(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) سرگودھا میں پڑوسی محنت کش کے 6 جانوروں کو آگ لگا کر جلانے کے وقوعہ میں ملوث مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی جس میں مرکزی ملزم کے شریک جرم بیوی اور بیٹے نے عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانت کروا لی۔زرائع کے مطابق سرگودھا لاہور روڈ کے قصبہ بھاگٹانوالہ کے علاقہ میں پڑوسی محمد سرور وغیرہ نے محنت کش آصف علی کے 6 جانوروں کو آگ لگا دی جس سے ایک بھینس ذبح اور 5 بھینسں بری طرح جھلس گئیں جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کے حکم پر تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس فوری طور پر مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم محمد سرور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔جس میں مرکزی ملزم کے شریک جرم بیوی نسیم بی بی اور بیٹے علی نے عدالت میں پیش ہو کر قبل از گرفتاری ضمانت کرالی۔اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملزمان چاہے کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو وہ سزا نہیں بچ سکے گا۔راولپنڈی سے اپنے سٹاف رپورٹر کے مطابق سینئیر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے سرگودھا میں تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں بااثر افراد کا غریب زمیندار کے مویشیوں کو آگ لگانے کی مذمت کی ہے انہوں نے ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جانوروں کو آگ لگانے سے سفاکی اور ظلم کی سوچ کا اظہار ہوتا ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا ظلم کسی بھی شکل میں ہو، ظالم کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا ۔.