فیسکو 50 اور گیپکو ریجن سے پچھلے ماہ 1041 بجلی چور پکڑے گئے
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون بھرپور طریقہ سے جاری ہے۔ گذشتہ ماہ ریجن بھر سے مجموعی طور پر 1041 بجلی چور پکڑے گئے۔ بجلی چوروں کو4 کروڑ73لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔تمام کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں دی گئیں۔ حالیہ خصوصی مہم کے دوران اب تک پکڑے جانے والے بجلی چوروں کی تعداد 9256 ہو گئی جنہیں 55کروڑ 93لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سٹی سرکل 236، کینٹ سرکل 245، گجرات سرکل 105، سیالکوٹ سرکل 205، نارووال سرکل 151 اور منڈی بہاؤالدین سرکل 95 جبکہ ریجن بھرسے مجموعی طور پر1041 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑاگیا ۔ مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں کو گیپکو کی جانب سے12لاکھ 9ہزارسے زائد یونٹس کی مد میں4 کروڑ73 لاکھ روپے سے زائد کے ڈیٹکشن بل جاری کئے گئے۔ چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب نے کہا بجلی چوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے آخری بجلی چور کے خاتمہ تک جاری رہے گا۔ فیسکو ریجن سے 50 اور پیر محل سے ایک پکڑا گیا۔