• news

حافظ آباد: چھاپے  میں پولیس مبینہ تشدد‘ معمر خاتون جاں بحق‘ ورثاء کا مظاہرہ

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) چھاپے کے دوران معمر خاتون مبینہ پولیس تشدد سے جاں بحق ہو گئی۔ ورثاء نے نعش ڈی پی او آفس کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا تو پولیس تھانہ صدر نے تین پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ متوفیہ کی بیٹی سدرہ بی بی کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائی  گئی کہ تین پولیس ملازمین طارق موہل، رضوان ورک اور ارشد ان کے گھر  داخل ہوئے اور میری والدہ پر تشدد شروع کردیا تو وہ نڈھال ہوکر نیچے گرگئی اور پولیس ملازمین وہاں سے فرار ہوگئے۔ نجمہ فردوس کو ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کے گھر عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا مذموم دھندہ ہورہا تھا جس پر پولیس نے وہاں پر ریڈ کیا تو نجمہ فردوس جو کہ پہلے ہی بیمار تھی وہ جاں بحق ہوگئی۔

ای پیپر-دی نیشن