مصر میں سفاک نوجوان نے ماں بہن اور بھائی کی نعشوں کے ٹکڑے کر کے کتوں کو کھلا دیا
قاہرہ(نوائے وقت رپورٹ) مصر میں بے رحم نوجوان نے اپنی ماں، بہن اور چھوٹے بھائی کو بیدری سے قتل کرکے نعشوں کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے کتوں کے آگے ڈال دیے۔ عرب میڈیا کے مطابق اہل محلہ نے ایک گھر سے لاشوں کی بْو آنے پر پولیس کو اطلاع دی۔ پڑوسیوں نے بتایا کہ اس گھر کے افراد دو دن سے غائب ہیں۔