• news

متعدد وارداتوں میں ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے‘قیمتی سامان چھین کر لے گئے

لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ڈاکوؤں نے ڈیفنس میں عدنان کے گھر گھس کراہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر سے5لاکھ 70 ہزار‘ زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان،شیرا کوٹ میں مصدق سے5 لاکھ 10 ہزار‘ موبائل فون،باغبانپورہ میں شکیل سے 3لاکھ ‘ موبائل فون،فیصل ٹاؤن میں مقصودسے 2 لاکھ 30 ہزار روپے ‘ موبائل فون، بادامی باغ میں ماجد سے ایک لاکھ 45 ہزار‘ موبائل فون،غالب مارکیٹ میں منصور سے 90 ہزار‘موبائل فون،کاہنہ میں تنویر سے 60 ہزار ‘موبائل فون،مسلم ٹاؤن میں نصیر سے 34 ہزار‘ موبائل فون،مصطفی آباد میں فرید سے 6 ہزار‘موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے۔چوروں نے مانگا منڈی، ڈیفنس، راوی روڈ اور گجر پورہ سے 4 کاریں جبکہ لٹن روڈ، شیراکوٹ، نولکھا، اسلام پورہ، نصیر آباد، سندر، گلشن راوی اور فیکٹری ایریا کے علاقوں سے 8 موٹرسائیکلیں چوری کرلی ۔

ای پیپر-دی نیشن