سرگودھا: تلخ کلامی پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا
سرگودھا (نمائندہ خصوصی) گھریلو جھگڑا میں تلخ کلامی پر سگے بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ قاتل بیٹے کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق سلانوالی کے محلہ اسلام نگر میں گھریلو جھگڑے کے دوران تلخ کلامی پر سگے بیٹے عمار نے فائرنگ کر کے اپنے باپ رمضان عرف جانی کو قتل کر دیا۔