جمہوری طرز عمل کے فروغ میں پارلیمانی ادار وں کا کردار اہم‘چیئرمین سینٹ
اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹریزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں دنیا بھر کی تمام پارلیمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے. انھوں نے کہا کہ یہ دن انتہائی اہمیت کا حامل کیونکہ اسی دن بین الپارلیمانی یونین کی سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جمہوری طرز عمل کے فروغ میں پارلیمانی ادارے اہم کردار ادا کرتے ہیں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آج ہمیں بطور پارلیمنٹیرینز پارلیمانی جمہوریت کی اقدار کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں مکالمے اور باہمی احترام کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ معاشروں کو فائدہ پہنچانے والی قانون سازی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے انتھک محنت کرنی چا ہے۔ ۔سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی، دہشت گردی،انتہا پسندی، بڑھتے ہوئے تنازعات و دیگر چیلنجز جو اقوام عالم کی بقا کے لیے خطرہ بنتے جارہے ہیں ان سے نمٹنے کے لیے ایک مثر فریم ورک اور اجتماعی نقطہ نظر کی اشد ضرورت ہے۔ ۔