• news

ہم جمہوریت قبول نہیں کر پائے‘ قصور اداروں نہیں افراد کا ہے: شاہد خاقان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم پارلیمانی نظام اور جمہوریت قبول نہیں کر پائے۔ قصور اداروں یا آئین کا نہیں افراد کا ہے۔ ’’پائیدار جمہوریت‘‘ کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے پارلیمان کو چلنے نہیں دیا جاتا، اسمبلی میں بیٹھے بڑی تعداد میں لوگ عوامی نمائندے نہیں لائے جاتے ہیں، قانون سازی بغیر بحث کے بلڈوز کر کے کی جاتی ہے۔ بیرونی دورے محض سیر سپاٹے تک محدود رہتے ہیں۔ پارلیمنٹرینز سے بات کرنے تک کا حق بھی چھین لیا گیا ہے، وزارت بیورو کریٹ چلاتا ہے، ذمہ داری وزیر پر آتی ہے، جمہوریت چلانے کیلئے یہ مسائل حل کرنے پڑیں گے۔ نیب کی 4 ترامیم سے کوئی فرق نہیں پڑا اب پانچویں آرہی ہیں، اسمبلی میں قانون منٹ اور سیکنڈ میں پاس کر دیئے جاتے ہیں۔ وفاقی حکومت اب صرف 3 وزارتوں پر منحصر رہ گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن