• news

پٹرولیم ڈیلرز کاچند ڈیلروں کی جانب سے پانچ جولائی کوہونیوالی ہڑتال کی کال سے اظہار لاتعلقی 

اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ممبران کی بھاری اکثریت نے کراچی کے چند ڈیلروں کی جانب سے پانچ جولائی کو ملک بھر میں کی جانے والی ہڑتال کی کال سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔ جب ڈیلروں پر ٹیکس لگا ہی نہیں تو احتجاج کیسا۔ڈیلرز کسی کے مفادات کے لئے استعمال نہیں ہونگے۔ہم کرائے کے غنڈے بن کر حکومت کو بلیک میل نہیں کریں گیالبتہ اپنے جائز مسائل کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔ پی پی ڈی اے کے ترجمان حسن شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ بعض ڈیلروں نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کاآلہ کار بن کرہڑتال کی یکطرفہ کال دی ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔ حسن شاہ نے کہا کہ بجٹ میں ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر لگایا گیا ہے جس کا اثر کسی بھی طرح سے ڈیلرز پر نہیں پڑتا ۔  اس موقع پرپی پی ڈی اے کے رہنماوں بشمول لاہور سے خواجہ عاطف احمد ، راولپنڈی سینعمان بٹ،خانیوال سے ہمایوں خان، لیہ سے ظہیر احمد پراچہ، کراچی سے وسیم بٹ اور حاجی عبدالکریم ، خیبر پختوانخواہ سے حاجی ثواب گل ، امجد شینواری اور گجرانوالہ سے ندیم عزیز خان نے کہا کہ اب ڈیلرز کسی کے لئے استعمال نہیں ہو نگے اور وہ اپنے فیصلے خود کرینگے۔ 

ای پیپر-دی نیشن