• news

اقتدار کیلئے گیر جمہوری ہتھکنڈے ، سازش کرناپی ٹی آئی  کی پہچان : بلاول بھٹو

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے خیبر پختونخواہ میں آزاد صحافت کے لیے تنگ ہوتی زمین پر اظہار تشویش کیا ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں صحافیوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں اضافہ ناقابل برداشت ہیں، متاثرہ صحافی اپنے خلاف ہونے والے مظالم کا ذمہ دار خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ اور حکمران جماعت کو قرار دے رہے ہیں، صحافیوں پر مظالم کے ذریعے صحافت کو دبانا فسطائیت پسند گروہوں کا وطیرہ ہوتا ہے، پی ٹی آئی آزاد صحافت سے خوفزدہ اور عوام سے مایوس ہے، اقتدار کے لیے ہمیشہ غیر جمہوری ہتھکنڈے اختیار کرنا اور سازشیں کرنا پی ٹی آئی کی پہچان ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے فریال تالپور اور سعید غنی نے ملاقات کی۔ سیاسی اور تنظیمی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن