سٹاک مارکیٹ مثبت زون میں داخل‘سرمائے میں 57ارب سے زائد اضافہ
لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت رہا۔100انڈیکس 300سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد78800پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ سرمائے میں 57ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ہوا۔43.05فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔گزشتہ روز کے ایس ای100انڈیکس 379.37پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی طرح87.24پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 25282.04پوائنٹس سے بڑھ کر25369.27پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 49683.75پوائنٹس سے بڑھ کر50002.59پوائنٹس ہو گیا۔