محکمہ بجلی وواپڈا ملازمین کامطالبات کے حق میں لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج
لاہور (نیوز رپورٹر) گزشتہ روز محکمہ بجلی اور واپڈا ملازمین نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے کے زیراہتمام مطالبات کے حق میں لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔شرکاء نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ جنرل سیکرٹری یونین خورشید احمد نے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیرتوانائی سے مطالبہ کیا کہ محکمہ بجلی میں سٹاف انتہائی کم رہ گیا ہے اورکام کے بوجھ کی وجہ سے ایک ماہ میں 14کارکن کام کے دوران شہید متعدد زخمی ہوچکے ہیں لہٰذامحکمہ میں فوری سٹاف کیا بھرتی کیا جائے اورورکرز کیلئے سیفٹی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے اعلان کیا 4جولائی کو شہید کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ’’یوم شہداء‘‘ منائیں گے۔ یونین نے مطالبہ کیا کام کی زیادتی کی وجہ سے ورکرز کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر کارکردگی الائونس دیا جائے۔