بجٹ میں ٹیکسوں کی بھرمار غریبوں کو ریلیف نہیں ملا :بیگم بیلم حسنین
لاہور ( لیڈی رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ بجٹ میں غریبوں کو ریلیف نہیں ملا ٹیکسوں کی بھرمار ہے۔ آصفہ بھٹو نے شہید بھٹو کے بعد کسانوں اور مزدوروں کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اپنی ماں کا مشن پورا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں مراد علی شاہ نے غریبوں کیلئے بڑا کام کر رہے ہیں۔