• news

آئی جی کے شہدا اہلخانہ کی ویلفیئرکیلئے اقدامات جاری ،ایک اور شہیدفیملی کو گھر دیدیا 

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس شہدا کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے تاریخی اقدامات جاری ہیں۔جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے ایک اور شہید جوان کے اہلخانہ کو ذاتی چھت فراہم کر د ی ہے۔ شہید کی اہلیہ، 2 بیٹیاں اور 3 بیٹے ذاتی گھر میں زندگی گذاریں گے۔ ڈیرہ غازی خان کے جوان غلام حسن شہید کے اہل خانہ کو گلبرگ ہاؤسنگ سکیم ڈیرہ غازی خان میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا۔ تمام ضروریات زندگی سے آراستہ گھر کی مالیت ایک کروڑ 35 لاکھ روپے ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ شہید کانسٹیبل غلام حسن نے ایک سال قبل 9 جون کو اشتہاری مجرمان سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔ پنجاب پولیس کانسٹیبل غلام حسن جیسے1600 سے زائد بہادر شہدا اور 1700 سے زائد غازیوں کی امین فورس ہے۔دریں اثنا ء ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور انکی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔ آئی جی نے کہاکہ پولیس ملازمین کو درپیش مسائل کابروقت ازالہ اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن