آئی جی کا نوٹس،اراضی تنازعہ پر تشدد میں ملوث مرکزی ملزم اقرار حسین گرفتار
لاہور(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن، شہریوں پر تشدد اور زیادتی اب نہیں،تھانہ صدر یزمان بہاولپور کی حدود میں اراضی تنازعہ پر ملزمان کے شہری پر وحشیانہ تشدد کے معاملے پر بہاولپور پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تشدد میں ملوث مرکزی ملزم اقرار حسین کو گرفتار کر لیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔ڈی پی اوبہاولپور اسد سرفراز خان نے کہاکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے تشکیل کردہ ٹیموں کے مختلف مقامات پر ریڈز جاری ہیں۔ ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔