شاہرات پر شہریوں کی خدمت و تحفظ ، قوانین کی پاسداری کیلئے سرگرم عمل ہیں:پی ایچ پی
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول صوبہ بھر میں شاہرات پر شہریوں کی خدمت و تحفظ اور قوانین کی پاسداری کیلئے سرگرم عمل ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ پی ایچ پی ٹیمیں مزید محنت، تندہی اور فرض شناسی سے فرائض ادا کرتے ہوئے شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کریں، بالخصوص فیلڈ پوسٹنگ کو مزید موثر بنایا جائے اور انسداد جرائم کا عمل مزید تیز کیا جائے۔ پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 2.7 ملین افراد کو چیک کیا، دورانِ چیکنگ 525 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔