• news

سرائے مغل: اوباشوں کی 7 سالہ لڑکی ‘ 12 سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش 


سرائے مغل(نامہ نگار) مختلف واقعات میں اوباشوں کی 7 سالہ لڑکی اور 12 سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش۔ نواحی بستی سرائے مغل کے رہائشی کی 7 سالہ بیٹی (پ) بی بی کو منظور احمد بہلا پھسلا کر حویلی مویشیاں میں لے گیا اور زیادتی کی کوشش کرنے لگا ۔شور مچانے پرلوگوں کے آنے سے اوباش فرار ہو گیا۔ نواحی قصبے روڈے کے رہائشی کا بارہ سالہ بیٹا (ا) گلی میں جا رہا تھا کہ اوباش سرفراز عرف سپھی بہلا پھسلا کر نزدیکی حوالی مویشیاں میں لے گیا اور ڈرا دھمکا کر زیادتی کی کوشش کرنے لگا بچے کے شور مچانے پر موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

ای پیپر-دی نیشن