ملکی معیشت بہتری کی راہ پر گامزن ہے : میاں منور اقبال
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی راہ پر گامزن ہے جلد پاکستان معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جائے گا اور عوامی خوشحالی پروان چڑھے گی ملک دشمن عناصر پاکستان کوترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے جو ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرکے معاشی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں مگر ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی اور عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنائے گی مخالفین کی سازشیں حکومتی ویژن پر اثر انداز نہیں ہوسکتیں، (ن) لیگ کے دورحکومت میں ایک بار پھر امن لوٹ رہا ہے آپریشن عزم استحکام کے تحت دہشت گردوں کا بھی صفایا کرکے پائیدار امن یقینی بنانا جائے گا۔