چینی برآمد کرنے کیلئے 41 ملوں کو کوٹہ جاری
لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب کی 41 شوگر ملز کو 96 ہزار میٹرک ٹن شوگر ایکسپورٹ کرنے کا کوٹہ جار ی کر دیا گیا۔ کین کمشنر پنجاب عبدالرؤف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اکنامک کوآرڈینیشن کونسل نے ایک لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن شوگر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی تھی۔ پنجاب حکومت نے 64 فیصد شوگر ایکسپورٹ کرنے سے متعلق کوٹہ جاری کر دیا۔