• news

پاکستان چینی کیپٹل مارکیٹ میں 30 کروڑ ڈالر کے پانڈا بانڈ جاری کرے گا 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے چین کی کیپٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پانڈا بانڈز کا حجم 30 کروڑ ڈالر تک ہونے کا امکان ہے۔ بانڈز ٹرانزیکشن کیلئے چین کی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں سے اظہار دلچسپی  کی درخواستیں طلب کر لی گئیں۔ متعلقہ ریٹنگ ایجنسیوں کو تکنیکی اور مالی تجاویز فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چین کی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں سے 29 جولائی 2024ء تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ بانڈز کیلئے پیپلز ریپبلک آف چائنہ کی قانونی فرم کی خدمات بھی لی جائیں گی۔ ٹرانزیکشن کیلئے  مقامی لیگل کونسل سے بھی 15 جولائی 2024ء تک درخواستیں مانگ لی گئی ہیں\ متعلقہ ریٹنگ اور لا فرمز کا انتخاب بولی کے عمل کے ذریعے کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن