امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو جزوی استثنیٰ دیدیا، جمہوریت کی فتح: سابق صدر
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی سپریم کورٹ نے مجرمانہ کیسز میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جزوی استثنیٰ دے دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ٹرمپ کو سابق صدر کی حیثیت سے اپنے خلاف مقدمات میں کچھ استثنیٰ مل سکتا ہے۔ سابق صدور کو اپنے بینادی آئینی اختیارات کیلئے مکمل استثنیٰ حاصل ہے۔ سابق صدور نجی حیثیت میں کئے گئے اقدامات کیلئے استغاثہ سے استثنیٰ کے حق دار نہیں ہیں۔ سپریم کورٹ میں ٹرمپ کے حق میں چھ ججز اور مخالفت میں تین ججز نے فیصلہ دیا۔ عدالت نے ٹرمپ کا استثنیٰ کیس لوئر کورٹ میں واپس بھیج دیا ہے۔ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو جمہوریت کیلئے بڑی فتح قرار دے دیا۔چ