• news

عارف سندھیلہ روبصحت‘ ہسپتال سے گھر  منتقل‘ عیادت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ روبصحت ہیں۔ ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہوگئے جن کی تیمارداری کیلئے ان کی رہائشگاہ پر نمائندہ شخصیات کا تانتا بندھا رہا، شہر بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات، صحافیوں، وکلاء سمیت سول سوسائٹی نے محمد عارف سندھیلہ سے ملاقات کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کرنے سمیت ان کی درازی عمر و بحالی صحت کی دعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن