جنوبی کوریائی موسیقی کیوں سنی؟ شمالی کوریا میںنوجوان کو سرعام سزائے موت
پیانگ یانگ(آئی این پی ) شمالی کوریا میں کے پوپ موسیقی سننے اور تقسیم کرنے پر نوجوان کو سر عام تختہ دار پر لٹکائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی کوریا کی یونی فکیشن منسٹری کے تحت جاری کی جانے والی انسانی حقوق کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 22 سالہ نوجوان کو کے پوپ میوزک اور فلمیں دیکھنے اور تقسیم کرنے پر سرعام سزائے موت دی گئی۔