• news

حافظ آباد: بیرون ملک مقیم لڑکے سے آن لائن نکاح‘ باپ نے بیٹی قتل کر دی

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) پسند کی شادی کرنے پر  بیٹی کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق  مبشرہ دختر رانا جاوید لاہور یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھی۔ اس نے تین روز قبل ٹھٹھہ قادر کے رہائشی نوجوان اویس جو کہ آئرلینڈ میں مقیم تھا‘ سے آن لائن نکاح کیا جس کے بعد وہ اپنے سسر عابد کے گھر چلی گئی تو عابد نے مبشرہ کے والد رانا جاوید سے کہا کہ میں اسے اپنے گھر نہیں رکھنا چاہتا کیونکہ میں نے اپنے بیٹے اویس کی قبل ازیں کسی اور جگہ منگنی کی ہوئی تھی جس پر لڑکی کے باپ جاوید نے مبشرہ کو اپنے گھر چکمہ دے کر بلایا جہاں اس نے سسر عابد کی ملی بھگت سے اسے قتل کردیا اور بعد میں کرنٹ لگاتے رہے۔ پولیس نے باپ اور سسر دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن