• news

پاکستانی زائرین کی اچھی دیکھ بھال کر رہے، ڈی جی جدہ حج ڈائریکٹوریٹ  

مدینہ منورہ (جاوید اقبال بٹ)  پاکستان حج ڈائریکٹوریٹ جدہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوہاب  سومرو  نے   نوائے وقت/ نیشن کو مدینہ منورہ میں خصوصی  انٹرویو میں حج 2024ء کے تجربے کا ایک جائزہ پیش کیا کہ پاکستانی عازمین وزارت کی طرف سے فراہم کردہ رہائش اور کھانے کے انتظامات سے انتہائی مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا، "ہم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ پاکستانی حجاج آرام دہ ہوں اور ان کی سہولتوں  کے ہر پہلو کا اچھی طرح سے خیال رکھا جائے۔" اس وقت  بعد از حج مرحلہ جاری ہے جو خوش اسلوبی سے  آگے بڑھ رہا ہے۔   یقین دلایا کہ پاکستانی زائرین کی اچھی طرح دیکھ بھال کی جا رہی ہے، مدینہ منورہ میں  100فیصد رہائشیں مرکزیہ کے اطراف  واقع ہیں، جس سے پاکستانی زائرین کے لیے  مسجد نبوی تک رسائی آسان اور چند منٹوں تک  ہو جاتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہ حج 2025ء کے لئے وزارت مذہبی امور کو کیا تجاویز دے سکتے ہیں اور 2025ء کے حج آپریشن کو موجودہ حج آپریشن کے تناظر میں کیا اقدامات اٹھانے کا ارادہ ہے، جس کا جواب دیتے  عبدالوہاب سومرو نے پاکستانی حجاج کے لیے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ "ہم اگلے حج میں رہائش کو مزید آرام دہ بنانا چاہتے ہیں۔ ہم حج پیکجز میں نئی خصوصیات متعارف کرائیں گے، جس میں فیملی کے لیے علیحدہ رہائش کا امکان بھی شامل ہے تاکہ وہ ایک ساتھ رہ سکیں۔ اس کے علاوہ، ہم ایک مختصر حج پیکج کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس دفعہ 2024 میں  شارٹ پیکج حج میں  16000 حجاج تشریف لائے۔ اگلے سال مزید تعداد بڑھے گی۔ عبدالوہاب سومرو نے وزارت  مذہبی امور کے عملے کی مستعد کوششوں کی بھی تعریف کی ہے اور مدینہ منورہ میں پاکستان حج مشن کے ڈائریکڑ حج  ضیاء الرحمان کی حج خدمات کو زبردست سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کے پاکستانی حجاج کی ہر جائز شکایت کو فوری طور پر حل کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن