بانی پی ٹی آئی سے متعلق رپورٹ، اقوام متحدہ اپنی رائے کی خود وضاحت کر سکتا ہے: امریکہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ورکنگ گروپ کی بانی پی ٹی آئی سے متعلق رپورٹ پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے معاملے پر امریکا پہلے بھی کہہ چکا یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی رائے کی وضاحت خود کر سکتا ہے۔ امریکی کانگریس میں پاکستان کے انتخابات میں مداخلت کی تحقیقات کی قرارداد سے متعلق سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ کانگریس امریکی حکومت کی ایک علیحدہ شاخ ہے، اس کی قانون سازی پر بات نہیں کر سکتے۔ امریکی اعلیٰ حکام نے مسلسل، نجی اور عوامی طور پر پاکستان پر زور دیا ہے کہ آئین کے مطابق عوام کے حقوق کا احترام کیا جائے۔