حکومت نے برآمدات، درآمدات، تجارتی خسارے کے اہداف حاصل کر لیے: ادارہ شماریات
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی ادارہ شماریات نے تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ مالی سال 2023-24ء میں برآمدات میں 10.54 فیصد اضافہ ہوا گزشتہ مالی سال تجارتی خسارہ 12.32 فیصد کم ہوا۔ مالی سال 2023-24ء میں درآمدات میں 0.84 فیصد کمی ہوئی۔ گزشتہ مالی سال برآمدات کا حجم 30 ارب 64 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا۔ مالی سال 2023-24ء میں درآمدات 54 ارب 73 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز ہیں۔ گزشت مالی سال تجارتی خسارہ 24 ارب 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہا۔ حکومت نے گزشتہ مالی سال برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارے کے مقررہ اہداف حاصل کئے۔