• news

ایس آئی ایف سی کی دسویں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، مختلف شعبوں میں پیشرفت کا جائزہ

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی دسویں ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں مختلف شعبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدرات وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے کی۔ اجلاس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی اعلیٰ سطحی سرکاری حکام اور سٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مختلف وزارتوں نے ایس آئی ایف سی کے دائرہ کار میں اہم شعبوں میں مختلف منصوبوں اور پالیسی سطح کے اقدامات پر پیشرفت کی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں مختلف معاملات کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے جامع منصوبے بھی پیش کیے گئے۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے معیشت کے اہم شعبوں کی معاونت کیلئے جامع انسانی وسائل کی ترقی کے حوالے سے مختلف اقدامات پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔ امور انسانی وسائل سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ایس آئی ایف سی کا ایک اہم ستون ہیں۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے متوقع اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ قیادت سے درکار فیصلوں کے لئے راہ ہموار کی۔

ای پیپر-دی نیشن