• news

وزیراعظم نے مراد خان کو پولیٹیکل سیکرٹری کے عہدے پر مقرر کر دیا 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے سینئر معاون مراد خان کو پولیٹیکل سیکرٹری کے عہدے پر مقرر کر دیا۔ سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر اسد الرحمن گیلانی کے دستخطوں سے مراد خان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری۔ مراد خان16 ماہ کی گزشتہ حکومت کے دوران بھی وزیر اعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ مراد خان سینئر معاون کے طور پر وزیر اعلی شہباز شریف کے ساتھ بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن